بہت سے سوالات

مجھ سے کل سے بہت سوال پوچھے گئے
میں نے سوچا کہ آپ سب کو اکھٹا جواب یہیں پہ دے دوں. تاخیر کی معذرت کیونکہ جو حادثہ محسوس کر لے, اسے واپس آنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے.
پہلا سوال کہ فیس بک پہ لکھنے سے کیا ہو گا ?
بالکل ٹھیک کچھ نہیں ہو گا. لیکن محترم ہم ایمان کا کوئی درجہ بہرحال رکھتے ہیں. ہاتھ سے تو نہیں روک سکتے مگر زبان سے برا کہہ سکتے ہیں اور سوشل میڈیا وہی زبان ہے. ہاں اگر آپ کو اعتراض ہے تو آپ خاموش تماشائی بن کر دل میں برا جانیں.
دوسرا سوال
6 سال کی ذینب کے کپڑے ایسے کیوں تھے کہ کوئی متوجہ ہوا ?
بالکل ٹھیک آپ سب لوگ اپنے گریبان میں جھانک کر مجھے بتائیں کہ ایک 6 سالہ بچی میں عبائے میں بھی لپیٹ دوں تو درندے چھوڑ دیں گے. آپ کیا ڈریسنگ سینس دیں گے بچوں کو کہ بیٹا شرٹ ٹراؤزر نہ پہنو ورنہ کوئی ریپ کر دے گا...?
تیسرا سوال
ذینب باہر نکلی ہی کیوں ?
بالکل ٹھیک ہے. سارا قصور ذینب کا ہے. کیوں کہ یہ سولائزڈ معاشرہ تو ہے نہیں. سور, کتے گدھ سر عام کھلے گھوم رہے ہیں, ان میں سے کچھ وردیوں میں ہیں. تو بچوں کو بچا کر ڈبے میں بند کر کے رکھنا چاہیے.
یہ کچھ سوال ہیں اور بھی بہت کچھ ہے مگر میں کل سے سوچ رہا ہوں کہ ذینب کیا ہے کون ہے. میں ایک طرف یہ پنک کپڑوں میں زندگی دیکھ رہا ہوں اور دوسری طرف کوڑے پہ اس نام نہاد عزت دار معاشرے کی عزت. دس بچیاں تھوڑی نہیں ہیں لیکن ان میں کوئی بچی سی ایم ہاوس کی نہیں ہے. اسی لیے کوڑے کرکٹ پہ پھینک دی گئیں.
کسی کو طیبہ یاد ہے ?
طوبی یاد ہے ?
عمران  یاد ہے ?
نہیں کیونکہ یہ حادثے ان کے تھے جن کے گھروں میں ہوئے, ہمارا کیا لینا دینا. ایک ہی شخص کا ڈی این اے 6 بچیوں سے میچ ہوتا ہے مگر پنجاب پولیس بہت مجبور ہے وہ مظاہرین پہ گولیاں برسانے سے فارغ ہو تو کچھ کرے
اگلا سوال..
اب کیا ہو گا..?
چیف جسٹس,  جنرل قمر جاوید باجوہ, میاں صاحبان سب نے بالآخر نوٹس لے لیا. ذرا بڑی خبر بن گئی. کیش ہو سکتی ہے. دو تین دن کے اندر جے آئی ٹی تحقیق کرے. واہ ایک اور ڈرامہ. اب ہو گا کیا کہ پنجاب پولیس اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بندہ پیش کرے گی. جیو کالے نقاب میں ایک فوٹیج چلائے گا اور سب کہیں گے واہ جی واہ. چہرہ کسی نے نہیں دیکھا. اور کچھ عرصہ میں کیس بند یا پولیس مقابلہ میں کسی کو بھی مجرم بنا کر مار دیں گے. چہرہ مسخ, کیس بند. اور کچھ عرصہ بعد اصل مجرم پھر کسی ذینب کے لیے تیار ہو گا...!
اصل مجرم کبھی پکڑے ہی نہیں جاتے. ایک پولیس مقابلہ میں دو بندے مار کر سو کیس بند ہوتے ہیں تو سو مجرم آذاد ہوتے ہیں مزید جرائم کے لیے..!
مجھے معاف کر دینا ذینب کہ تمہارے لئے آواز اٹھانے کے لیے مجھے پہلے صفائیاں دینی پڑ رہی ہیں اس بدبودار معاشرے کو. کیونکہ تم چاہے جس بھی عمر کی ہو تم عورت کی نسل سے ہو. اور عورت ہر دور میں خطاوار ہے.
ذینب مجھے افسوس ہے کہ ہم نے تمہیں زندہ ہی کیوں نہ دفن کر دیا کہ تم دم گھٹنے سے مرتیں درندگی سے نہیں..!
I Am Sorry Zainab...!

Comments

Popular posts from this blog

BASHQAR GOL " lake, Pakistan

Culture and Traditions of Chitral

شاخ نازک پہ جو آشیانہ بنے گا ناپائیدار ہو گا