Posts

Showing posts from May, 2018

تراویح کی نماز اور ہم۔۔۔!

نفل عبادات لگن ، جذبہ اور شوق سے تعلق رکھتی ہیں۔ نماز تراویح بھی  نفل عبادت ہونے کی بنا پر نہایت انہماک اور شوق سے ادا کرنےکی چیز ہے۔ نبی کریم ﷺ کی پوری زندگی میں صرف تین بار باجماعت ادائیگی کا ثبوت ملتا ہے۔ اس کے بعد آپﷺ نے فرض ٹھیرائے جانے کے خدشے کے پیش نظر باجماعت ادائیگی نہیں فرمائی۔ ہمارے معاشرے میں اس عبادت کے ساتھ جو مذاق کیا جاتا ہے، وہ نہایت افسوسناک ہے۔ ہر مسجد میں نو آموز حفاظ ِکرام تین تین پارے مع تراویح کے گھنٹہ سوا گھنٹہ میں مک مل کر کےنمازیوں سے" دادِ تحسین "پاتے ہیں۔ قرآن مجید کو خود قرآن مجید میں ترتیل سے پڑھنے کا حکم ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے۔ " اے اوڑھ لپیٹ کر سونے والے! رات کو نماز میں کھڑے رہا کرو مگر کم، آدھی رات، یا اس سےکم کچھ کم کرلو، یا اس سے کچھ زیادہ بڑھادو، اور قرآن کو خوب ٹھیر ٹھیر کر پڑھو" (المزمل 1تا 4) قرآن مجید کو ٹھیر ٹھیر کر پڑھنا حکم خداوندی ہونے کے بموجب فرض ہے۔ جبکہ تراویح ایک نفل عبادت ہے، اور کسی نفلی عبادت کی ادائیگی کے وقت حکم واجبی کو روند کر جانا ہر گز کوئی مناسب طرز عمل نہیں ہے۔ پھر نماز تراویح کے دوران حفاظ کرام جس ...